بولان(روزنامہ آواز ٹائمز)ضلع کچھی بولان کی این اے 65 بولان قومی شاہراہ کے مقام لمجی کے قریب نامعلوم افراد کی الٹو کار پر فائرنگ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جانبحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملنے کے بعد کچھی بالاناڑی لیویز فورس اور ایدھی ایمبولینس جائے واقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سبی سول ہسپتال منتقل کردیا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق مری قبائل سے ہیزخمی ہونے والے افراد کو سبی سول ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی ایم ایس ڈی ایچ کیو سبی ڈاکٹررفیق مستوئی کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کو جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگی تھیں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت لعل محمد,رحیم بخش اور عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں صدام حسین اور عبدالرحیم شامل ہیں جن کا تعلق مری قبائل سے ہے الٹو کار میں سوار مری قبائل سیتعلق رکھنے والے روجھان جمالی سے سبی جا رہے تھے زخمیوں کو مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیافائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی بتائی گئی ہے کچھی لیویز فورس بالاناڑی نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔






