بولان، تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے 1شخص جاں‌بحق

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز)بولان کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے 1شخص ہلاک ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بولان کے علاقے دوزان کے مقام پر تیز رفتار بوزر بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گرگیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں