بولان، پہاڑی علاقوں میں موسلا دار بارش، سیلابی ریلہ5مزدور کانکنوں کو بہا کر لے گیا

بولان(روزنامہ آواز ٹائمز) بولان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دار بارشوں کے بعد سیلابی ریلہ پانچ مزدور کانکنوں کو بہا کر لے گیا،مقامی افراد نے ایک کو زخمی حالت میں بچا لیا،ایک شخص ندی کے اندر اونچا پتھر پر پناہ لیا ہوا ہے۔

تین افراد لاپتہ ہے جن کی تلاش جاری ہے، بہہ جانے والے کانکن کا تعلق مری قبیلے سے بتایا گیا، کانکن کوئلہ کان میں کام کرنے کے بعد گھر جارہے تھے۔

کوئٹہ کراچی شاہراہ بھی لسبیلہ کے مقام پر بارش کے باعث بند ہے،عوام جانے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں