بولان، ڈھاڈر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کےخلاف موثر کاروائی جاری

بولان+ڈھاڈر (روزنامہ آواز ٹائمز/غلام فاروق جتوئی) ڈھاڈر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کےخلاف موثر کاروائی کرکے ڈھاڈر کوامن کا گہوارہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ایس پی کچھی محمود احمد نوتیزئی ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈھاڈر شوکت علی سی آئی اے انچارج ڈھاڈر عبدالرسول جتوئی سمیت ڈھاڈر پپولیس کی کارکردگی قابل تعریف ہے.

ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت میر بلال احمد جتوئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایس پی کچھی محمود احمد نوتیزئی ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈھاڈر شوکت علی سی آئی اے انچارج ڈھاڈر عبدالرسول جتوئی سمیت ڈھاڈر پولیس کی کوششیں قابل تحسین ہیں ڈھاڈر میں امن امان کو قائم رکھنا انکی محنتوں کانتیجہ ہے، انھوں نے کہا کہ ڈھاڈر پولیس جرائم پیشہ عناصر کےخلاف موثر کاروائی کرکے ڈھاڈر رندعلی کوامن کا گہوارہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے چوروں اور لٹیروں کےناپاک ارادوں کوناکام بنایا ہے جس کی وجہ سے ڈھاڈر امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے.

انہوں نے کہا کہ پولیس تھانہ ڈھاڈر کے بہترین آفیسر ایس ایچ او کے ہوتے ہوئے علاقے کے عوامی حلقے اپنے آپ کو ہر وقت محفوظ سمجھتے ہیں کیونکہ ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈھاڈر عوام کی جان ومال کی حفاظت کو اپنے اولین ترجیحات میں سرفہرست رکھے ہوئے ہیں ایس ایچ او شوکت علی کی موجودگی میں کسی جرائم پیشہ افراد کو کوئی رعایت نہیں ملے گی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈھاڈر اپنے بہترین حکمت عملی اور دیانت داری سے اپنا ڈیوٹی جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے جرائم پیشہ افراد کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں