بکنگ پر لی گئی ٹیکسی کوئٹہ سریاب روڈ پر ڈرائیورسے زبردستی چھین لی گئی

کوئٹہ+خضدار(روزنامہ آواز ٹائمز/عبدالکریم زہری) بکنگ پر لی گئی ٹیکسی فیلڈر کو کوئٹہ سریاب روڈ پر ڈرائیور سے زبردستی چھین لی گئی،تفصیلات کے مطابق کل شام العمارات ہوٹل سے متصل دفتر سے نوراحمد ولد جاوید نامی شخص نے کوئٹہ جانے کیلئے بکنگ کرکے بلو رنگ فیلڈر BBM 125 ماڈل 2007 سریاب کے علاقے سونا خان کے مقام پر ڈرائیور کو زدوکوب کرکے گاڑی چھین لی، اور ڈرائیور کو کسی ویرانے میں پھینک دیا، واضح رہے کہ 2 ملزمان کے ساتھ 2 خواتین اور 1 بچہ بھی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں