بیروٹ پولیس کی بڑی کارروائی، جعلی کرنسی برآمد، ملزم گرفتار

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) ایس پی حب مرزا بلال حسن کی خصوصی ہدایات اور ایس ڈی پی او سرکل حب امام یعقوب بلوچ کی زیرِ نگرانی، ایس ایچ او بیروٹ عطاء اللہ جاموٹ اور پولیس ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے جعلی کرنسی کے 29 نوٹ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔جعلی کرنسی برآمدبیروٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسن کو گرفتار کیا۔ دورانِ کارروائی ملزم کے قبضے سے 5,000 روپے مالیت کے 29 جعلی کرنسی نوٹ، مجموعی مالیت 1 لاکھ 45 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ جعلی کرنسی کے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر 188/2026 میں مطلوب ملزمان گرفتاربیروٹ پولیس نے مقدمہ نمبر 188/2026 بجرم دفعہ 380/34 PPC میں مطلوب ملزمان علی اکبر اور تگیا خان پسرانِ خمیسا خان، قوم پلال، ساکنان گوت چڑھائی، حب کو گرفتار کر لیا۔ملزم سجاد عرف گوڑو ولد عبدالغفار، قوم ملاجئی، سکنہ ژہری اسٹریٹ، حب مقدمات نمبر 64/2026، 120/2026 اور 03/2026 بجرم دفعہ 392 PPC میں مفرور تھا، جسے بھی گرفتار کر لیا گیا۔علاوہ ازیں، پولیس تھانہ بیروٹ نے ایک لاوارث سوزوکی مہران کار کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 550 کے تحت اپنی تحویل میں لے لیا۔ گاڑی کے متعلق مزید قانونی کارروائی اور تصدیق کا عمل جاری ہے۔ایس پی حب مرزا بلال حسن نے بیروٹ پولیس کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع حب میں جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں