کراچی (ڈیلی آواز ٹائمز/رحمت اللہ) یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے سامنے ٹوٹی پھوٹی سڑک شہریوں کے لیے عذاب بن گئی اور عوام شدید اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے سامنے مرکزی سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ جگہ جگہ گڑھے، اکھڑا ہوا کارپٹ اور خراب سڑک کی وجہ سے روزانہ ہزاروں مسافر، مقامی رہائشی اور ٹرانسپورٹر شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
خراب سڑک کے باعث ٹریفک جام معمول بن چکا ہے، جبکہ موٹر سائیکل سواروں اور دیگر گاڑیوں کو حادثات کا بھی خطرہ رہتا ہے۔ بارش کے دنوں میں یہ صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے کیونکہ گڑھوں میں پانی جمع ہونے سے آمدورفت اور بھی دشوار ہو جاتی ہے۔
علاقہ مکینوں نے سندھ حکومت، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے سامنے سڑک کی فوری مرمت اور ازسرِ نو تعمیر کی جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولت میسر آ سکے۔
رپورٹ: رحمت اللہ، یوسف گوٹھ رپورٹر






