تربت (روزنامہ آواز ٹائمز) ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے ان خیالات کا اظہار ایف سی ہیڈکوارٹر بلوچستان (ساؤتھ) کے دورے پر آئی طالبات نے کیا ، ڈیلٹا پرائیویٹ سکول تربت کی طالبات کا ایک دن ایف سی بلوچستان(ساؤتھ) کےساتھ گزارے،
ڈیلٹا پرائیویٹ سکول تربت کی طالبات اور اساتذہ نے ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان(ساؤتھ) تربت کا دورہ کیا۔
دورے کےدوران طالبات اور اساتذہ نےیادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، آفیسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران طالبات اور اساتذہ نے فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
طالبات نےکہا کہ ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا ان کے لیےایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے،اس موقع پر طالبات کو ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی،جس میں ایف سی کی عوامی خدمات اور علاقائی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو نمایاں کیا گیا، طالبات اور اساتذہ نے ایف سی کی خدمات کو سراہا اور دورہ پر شکریہ ادا کیا۔
روزنامہ آواز ٹائمز تربت












