تربت، بم پھٹنے سے 2 افراد زخمی

تربت (روزنامہ آوازٹائمز) بلیدہ کوشک میں بم پھٹنے سے دو شہری زخمی ہوگئے، تربت پولیس کے مطابق بلیدہ کے علاقہ کوشک میں بم پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت حلیم ولد کریم جان اور طارق ولد یار محمد ساکنان کوشک بلیدہ سے کی گئی ہے۔
زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک شھری شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے جبکہ دوسرے کی حالت قدرے بہتر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں