تربت(روزنامہ آواز ٹائمز) شہر میں پولیس کی گاڑی پر خودکش دھماکہ، ایک اہلکار شہید ، 2 زخمی تفصیلات کے مطابق تربت شہر میں پولیس کی گاڑی پر خود کش دھماکہ، ایک اہلکار جاں بحق، لیڈی اہلکار سمیت دو اہلکار زخمی، مبینہ خودکش بمبار خاتون بتائی جارہی ہے،دھماکے کا ٹارگٹ سیکورٹی فورسز کی گاڑی تھی، سرکاری ذرائع مطابق ہفتے کی دوپہر چاکر اعظم چوک تربت میں خاتون بمبار نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ٹارگٹ بنانے کی کوشش میں پیچھے آنے والی پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں ابتدائی طور پر نیاز نامی ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک لیڈی کانسٹیبل کے علاوہ تین اہلکار زخمی ہوئے،دھماکےکے بعد ایف سی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کیا جہاں ایک خاتون کی سر اور دیگر اعضاء ملے،قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مبینہ خودکش حملہ آور کے اعضا قبضے میں لے کر مذید تفتیش شروع کردی ہے، پولیس کے مطابق حملہ آور کی سر سلامت ہے تاہم اس کی شناخت نہیں کی جارہی ہے۔






