تربت میں کرش پلانٹ کے دو غیر مقامی مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد قتل کردیا گیا

کیچ(روزنامہ آواز ٹائمز)ضلع کیچ کے علاقے تربت میں کرش پلانٹ کے دو غیر مقامی مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے تربت میں کرش پلانٹ کے دو غیر مقامی مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اتوار کی علی الصبح تربت کے علسقے گوگدان میں واقع کرش پلانٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول کر دو افراد ثاقب ولد مرسلین اور صدام ولد یامین کو اغوا کرلیا اور بعد میں ان دونوں کو کچھ فاصلے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔پولیس اور ایف سی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔ مقتولین کا تعلق پنجاب کے شہر ملتان سے بتایا جاتا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے یہ واقعہ دہشت گردی کا معلوم ہوتا ہے اور اس کی مزید تفتیش سی ٹی ڈی کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں