جامعہ اسلامیہ مدینۃ العلوم حب میں طلباء کے درمیان تقریری، حمد، نعت اور تلاوت کے مقابلے

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) جامعہ اسلامیہ مدینۃ العلوم اکرم کالونی حب کے زیرِ اہتمام طلباء کرام کے درمیان تقریری مقابلہ، حمد، نعت اور تلاوتِ قرآنِ پاک کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء کرام نے بھرپور حصہ لیا مقابلوں کے دوران طلباء کرام نے سیرتِ طیبہ ﷺ، حسنِ اخلاق، عشقِ رسول ﷺ اور دیگر مختلف موضوعات پر تقاریر پیش کیں، جبکہ حمد، نعت اور تلاوتِ قرآنِ پاک میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیااس موقع پر جامعہ اسلامیہ مدینۃ العلوم اکرم کالونی حب کے ناظمِ تعلیمات حافظ ہدایت اللہ، جامعہ کے اساتذہ کرام مولانا سمیع اللہ اور دیگر علماء و اساتذہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول ہمیں حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ، حسنِ اخلاق اور تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کا پیغام دیتا ہے۔ طلباء میں دینی شعور اور سیرتِ رسول ﷺ سے محبت پیدا کرنے کے لیے ایسے پروگرامز کا انعقاد انتہائی اہم ہےتقریب میں جامعہ کے اساتذہ کرام اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کرام میں انعامات اور اعزازات تقسیم کیے گئے.

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں