جامعہ بلوچستان میں بنیادی مالیکیولر بایولوجی طریقۂ کار پر دو روزہ عملی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) جامعہ بلوچستان میں بنیادی مالیکیولر بایولوجی طریقۂ کار پر دو روزہ عملی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا .

جامعہ بلوچستان کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف بایوکیمسٹری زیر اہتمام بنیادی مالیکیولر بایولوجی طریقۂ کار پر دو روزہ عملی تربیتی ورکشاپ انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی تھے، جبکہ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی، ڈین فیکلٹی آف بایولوجیکل، فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر ایوب کاکڑ، اور ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بایوکیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف حسنی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تربیتی سیشنز کی قیادت ڈاکٹر سہیل احمد، لیکچرار انسٹیٹیوٹ آف بایوکیمسٹری نے کی، جو مالیکیولر بایولوجی میں مہارت رکھتے ہیں۔

تربیت کے پہلے روز جامعہ بلوچستان، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی، اور جامعہ لاسبیلہ کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی اور سیشنز میں فعال انداز میں حصہ لیا۔

تربیتی ورکشاپ میں شامل اہم موضوعات میں شامل تھے,
بایوانفارمیٹکس ٹولز کی مدد سے پرائمر ڈیزائننگ ,جین سیکوینس کی تلاش ,انسانی خون سے جینومک ڈی این اے کا اخراج ,جیل الیکٹروفوریسس کی تکنیکوائس۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی نے اپنے خطاب میں تربیت میں شامل تمام طلبہ اور فیکلٹی کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ عملی و مہارتی تربیت جدید تحقیق کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس کا تسلسل سے انعقاد عالمی سائنسی معیار سے ہم آہنگی کے لیے ضروری ہے۔

وائس چانسلر نے ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر انسٹیٹیوٹ آف بایوکیمسٹری کی کاوشوں کو سراہا، یہ ورکشاپ جامعہ بلوچستان کے اس عزم کی عکاس ہے کہ وہ بایولوجی کے میدان میں تحقیق، تربیت اور تکنیکی صلاحیتوں کو فروغ دے کر بین الجامعاتی تحقیقاتی ماحول کو مضبوط بنائے۔ ادارہ مستقبل میں اس تربیت کو مزید شعبہ جات اور طلبہ تک وسعت دینے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں