جامعہ بلوچستان میں یونیورسٹی سلیکشن بورڈ کا 116 واں اجلاس کا انعقاد

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) جامعہ بلوچستان میں یونیورسٹی سلیکشن بورڈ کا 116 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کے زیر صدارت منعقد ہوا، جامعہ بلوچستان میں یونیورسٹی سلیکشن بورڈ کا 116 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد ٹینیور ٹریک سسٹم TTS کے تحت پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی آسامیوں کے لیے انٹرویوز لینا اور سفارشات کو حتمی شکل دینا تھا۔

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ وائس چانسلر بیوٹمز یونیورسٹی،پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی, عبدالنبی بلوچ رکن بلوچستان پبلک سروس کمیشن، جناب جہانزیب مندوخیل ایڈیشنل سیکرٹری کالجز و اعلیٰ تعلیم محکمہ، حکومت بلوچستان، پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین بلوچ ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ انوائرمینٹل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر ایوب کاکڑ ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز / چیئرمین TTS کمیٹی، پروفیسر ڈاکٹر عاشف سجاد ڈائریکٹر QAAD، پروفیسر ڈاکٹر مزمل بخاری ڈائریکٹر ORIC، محمد طارق جوگیزئی رجسٹرار اور محمد صلال خان ایڈیشنل رجسٹرار نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، تحقیقی کام، تدریسی تجربہ اور پیشہ ورانہ خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تمام سفارشات ہائر ایجوکیشن کمیشن HEC کے مقرر کردہ معیار اور میرٹ کے مطابق طے کی گئیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے سلیکشن بورڈ کے اراکین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے قابل اور تجربہ کار فیکلٹی کی شمولیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جامعہ بلوچستان میں شفاف اور منصفانہ تقرری کے عمل کو مستقبل میں بھی برقرار رکھا جائے گا۔

یہ اجلاس جامعہ بلوچستان کی علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ اور معیارِ تعلیم کی بہتری کے تسلسل کی ایک اہم کڑی قرار پایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں