جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے سائنس فیکلٹی کا دورہ کیا، تدریسی ماحول اور طلبہ سے ملاقات

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز ) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے سائنس فیکلٹی کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب کاکڑ، ڈین فیکلٹی آف بایولوجیکل، فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز بھی موجود تھے۔ اس دورے کا مقصد تدریسی معیار، اساتذہ کی دستیابی اور مجموعی تعلیمی ماحول کا جائزہ لینا تھا۔

دورے کے دوران وائس چانسلر نے مختلف کلاس رومز، لیبارٹریز اور تدریسی سرگرمیوں کا معائنہ کیا، جبکہ طلبہ سے ملاقات بھی کی۔

طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کہا کہ طلبہ کو اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھنی چاہیے اور تعلیمی سفر کے دوران نظم و ضبط، سنجیدگی اور مستقل مزاجی کو اپنا شعار بنانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ کامیابی کا راز محنت، لگن اور مثبت سوچ میں پوشیدہ ہے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ جو طلبہ اپنی تعلیم کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، وہی قوم کا مستقبل سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،
وائس چانسلر نے جامعہ بلوچستان کی علمی روایت کو اجاگر کرتے ہوئے اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور وابستگی کو ادارے کی اصل قوت قرار دیا۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ جامعہ بلوچستان ملک کی کسی بھی ممتاز تعلیمی ادارے سے مسابقت کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں