جام غلام قادر ٹیچنگ ہسپتال کو بلاتعطل بجلی فراہم کیجائے، ماہانہ 499 سے زائد آپریشنز کئے جاتے ہیں، کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطا

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی)کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطا نے گزشتہ روز حب میں قائم جام غلام قادر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آپریشن تھیٹر میں دورانِ آپریشن بجلی کی عدم دستیابی کا سخت نوٹس لیاکمشنر لسبیلہ نے ڈپٹی کمشنر حب کو ہدایت کی کہ کے الیکٹرک کے جنرل منیجر کے خلاف فوری طور پر اعلیٰ حکام کو خط لکھا جائے اور ہسپتال کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔اس موقع پر کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطا نے کہا کہ انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں۔ معمولی فالٹ اور بجلی کی بندش کے باعث آپریشنز میں رکاوٹ ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ حب کے صنعتی زون سے کے الیکٹرک کو باقاعدگی سے بھاری رقوم حاصل ہونے کے باوجود بجلی کی فراہمی اور فالٹس کی بروقت درستگی میں غفلت برتی جا رہی ہے، جو کے الیکٹرک انتظامیہ کا ناقابلِ قبول رویہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جام غلام قادر ٹیچنگ ہسپتال میں ماہانہ 400 سے زائد آپریشنز کیے جاتے ہیں، اس لیے ہسپتال میں بجلی کی مسلسل اور بلاتعطل فراہمی انتہائی ضروری ہے۔ کمشنر نے کے الیکٹرک کی جانب سے فالٹس کے بروقت ازالے میں عدم ذمہ داری پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیااس موقع پر جام غلام قادر ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس نے کمشنر لسبیلہ کو بجلی کی بندش کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات اور مریضوں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا.

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں