جعفرآباد، بلوچستان کے شہری کو بازیاب کرنے کیلئے سندھ میں‌پولیس کی کاروائی، 6 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

جیکب آباد+جعفرآباد (ڈسٹرکٹ بیوروچیف/عطامحمد کھوسہ) ڈپٹی انسپکٹر پولیس نصیرآباد رینج منیر احمد شیخ نے کہا ہےکہ مغوی کی بازیابی کیلے ایف سی اور رینجرز سے بھی مدد طلب کرلی ہے دوسری جانب سندھ بلوچستان بارڈر کے علاقے جاگیر جکھرانی میں مغوی کی بازیابی کے لئے جانے والی جعفرآباد پولیس پر ڈاکوں کی فائرنگ پولیس انسپیکٹر سمیت 6اہلکار شہید دو اہلکار زخمی ہوگئے ایس ایس پی جعفرآباد سردار حسن موسی خیل کے مطابق گزشتہ روز جعفرآباد کے علاقے کشمیر کوٹ کے قریب سے اغوا ہونے والے مل اونر محمد اسلم سومرو کے فرزند فرقان سومرو کی بازیابی کے لئے سندھ بلوچستان کے بارڈر ضلع جیکب آباد کے علاقے جاگیر جکھرانی میں آپریشن کے لئے جانے والے جعفرآباد پولیس اور ڈاکووں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں انسپیکٹر محمد طیب عمرانی، سمیت 6 اے ٹی ایف کے اہلکاران محمد عثمان،خادم حسین،ریاض حسین،نثار احمد، عبدالوہاب شہید ہوگئے اور دو اہلکار حسین علی،اور الطاف حسین شدید زخمی ہوگئے پولیس اہلکاروں کی شہادت کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی انسپکٹر پولیس نصیرآباد رینج منیر احمد شیخ کی ہدایت پر مذید پولیس نفری جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور زخمیوں کو فوری طور پر جیکب آباد سیول ہسپتال پہنچا دیا گیا آخری اطلاع آنے تک پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈاکو بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ مزید پولیس نفری طلب کی گئی زرائع کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر پولیس نصیرآباد رینج منیر احمد شیخ کی ہدایت پر مذید پولیس نفری جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ مزید کاروائی کے لیے ایف سی اور رینجرز سے بھی مدد لی جائے گی۔جبکہ پولیس کی مدد کے لیے جیکب آباد۔مولا داد دودا پور سندھ پولیس بھی پہنچی ہے جبکہ شدید گرمی سے پولیس کو آپریشن کے لیے دشواری کا سامان ہے زخمی اہلکاروں کو لاڑکانہ ریفر کیا گیا ہے.

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد
روزنامہ آواز ٹائمز کراچی
روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ
روزنامہ آواز ٹائمز حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں