صحبت پور (ڈیلی آواز ٹائمز/ غلام نبی دایو) یونین آف جرنلسٹس صحبت پور کےچیئرمین صفدر حسین کھوسہ، صدر جمل بلوچ، جنرل سیکرٹری رحمت اللہ کھوکھر و دیگر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور کے سامنے ایس ایچ او صحبت پور سٹی کی جانب سے مبینہ جھوٹی ایف آئی آر درج ہونے پر صحافی برادری احتجاج کرتے ہوئے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر صحافیوں پر جھوٹے مقدمے بنانا بند نہیں ہوئے اور صحافی ہوران جکھرانی اور صحافی عبدالغفار سومرو پر درج جھوٹی ایف آئی آر فوری طور پر ختم نہیں کی گئی تو ہم آگے کا لائحہ عمل تیار کرکے ڈویژن بھر و صوبائی سطح پر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے پھر چاہئے آپ ڈسٹرکٹ کے پورے صحافیوں کو کیوں نہ جیل میں ڈالیں ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں احتجاج ہمارا آئینی جمہوری حق ہے احتجاج کا مقصد جھوٹے مقدمے ختم کرنا ہیں اور اس ایف آئی آر کی صاف شفاف انکوائری ہونی چاہئے۔






