حب، بلوچ خان رند کالونی وارڈ نمبر 40 میں کونسلر اعظم خان رند کے فنڈز سے سیوریج لائن کا کام جاری

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) بلوچ خان رند کالونی کے وارڈ نمبر 40 میں کونسلر اعظم خان رند کے ذاتی فنڈز سے نئی سیوریج لائن بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے سیوریج لائن کی تنصیب سے علاقے کے شہریوں کو درپیش دیرینہ مشکلات کے حل میں مدد ملے گی تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین سال سے وارڈ نمبر 40 میں سیوریج لائن بند ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کونسلر اعظم خان رند نے اپنے ذاتی فنڈز سے سیوریج لائن کی بحالی اور نئے کام کا آغاز کروایااس موقع پر کونسلر اعظم خان رند نے وارڈ نمبر 40 کا دورہ کیا اور جاری سیوریج لائن کے کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت اپنی استطاعت کے مطابق ذاتی فنڈز سے سیوریج لائن کا کام شروع کروایا ہےانہوں نے کہا کہ بلوچ خان رند کالونی کے دیگر وارڈز اور گلیوں میں بھی سیوریج کے مسائل موجود ہیں۔ اگر مزید فنڈز دستیاب ہوئے تو دیگر علاقوں میں بھی سیوریج لائن کا کام کروایا جائے گاکونسلر اعظم خان رند نے ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد مندوخیل ضلعی انتظامیہ حب اور میونسپل کارپوریشن حب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ خان رند کالونی کی ان گلیوں کے لیے خصوصی فنڈز جاری کیے جائیں جہاں تاحال سیوریج لائن موجود نہیں تاکہ علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ کیا جا سکےانہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت کو ہم اپنے لیے نصب العین سمجھتے ہیں اور علاقے کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے.

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں