حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) ڈیلی آواز ٹائمز لسبیلہ ڈویژن کے انچارج نمائندہ صحافی نیاز اللہ سمالانی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) حب ڈاکٹر لیاقت علی رند سے ملاقات کی ملاقات کے دوران حب میمیں صحت کے مسائل، شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور ادویات کی دستیابی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر لیاقت علی رند نے کہا کہ عوام کو بروقت اور ضروری ادویات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل ساکران کے مراکزِ صحت میں بھی بہت جلد ادویات فراہم کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑےصحافی نیاز اللہ سمالانی نے کہا کہ ڈاکٹر لیاقت علی رند کی جانب سے عوامی صحت کے مسائل پر خصوصی توجہ اور ادویات کی فراہمی کے لیے اقدامات قابلِ تحسین ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ محکمہ صحت حب اور ساکران کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید مؤثر اقدامات جاری رکھے گا






