حب ( ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی)ایس ایچ او تھانہ ساکران انسپکٹر عبدالقادر شیخ و پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی مسروقہ موٹر سائیکل سمیت ایک ملزم گرفتار، مقدمہ درج ساکران پولیس نے لنکر روڈ نودبند مراد چوکی کے قریب ناکہ بندی کے دوران مؤثر اور کامياب کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر کے ایک ملزم علی اصغر ولد محبت قوم گزگناری ساکن گوٹھ گاجن خان، ڈاکخانہ کنڈیاری باہو خان چانڈیو، تحصیل و ضلع سانگھڑ (حال نوراہوٹل ساکران) کو گرفتار کر لیا پولیس کی جانب سے سوزوکی موٹر سائیکل کے متعلق CPLC کراچی سے رابطہ کر کے تصدیق کی گئی، جس سے معلوم ہوا کہ مذکورہ موٹر سائیکل مورخہ 10 اگست 2026 کو پولیس تھانہ عزیز آباد کراچی کے علاقے سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی پولیس نے مسروقہ موٹر سائیکل کو بحق سرکار تحویل میں لے کر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 412 ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔






