حب اکبر کالونی، لانگو آباد اور جام کالونی میں 18 گھنٹے سے بجلی غائب کے الیکٹرک خاموش

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے اکبر کالونی، لانگو آباد اور جام کالونی میں گزشتہ 18 گھنٹوں سے بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی بحالی کے حوالے سے کوئی مؤثر اقدام نظر نہیں آ رہا، جس پر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ طویل بجلی بندش کے باعث مساجد میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، جس سے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین، بچے اور بزرگ بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہیں شہریوں نے کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء، ڈپٹی کمشنر حب جمعہ خان مندوخیل اور کے الیکٹرک حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اکبر کالونی، جام کالونی اور لانگو آباد میں بجلی کی فراہمی فوری طور پر بحال کی جائےشہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بجلی فوری بحال نہ کی گئی تو وہ احتجاجاً سڑک بند کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور کے الیکٹرک پر عائد ہوگی.

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں