حب سٹی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی)ایس پی حب مرزا بلال حسن کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں ایس ڈی پی او حب امام یعقوب بلوچ کی زیرِ نگرانی حب سٹی کے مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او حب سٹی عبدالصمد زہری، انچارج DIB امجد خان، انچارج ناکہ شہید حیات نفیس عبدالقدوس پولیس پارٹی کے ہمراہ حب شہر کے مختلف اہم مقامات، داخلی و خارجی راستوں اور حساس پوائنٹس پر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ کر رہے ہیں۔اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک افراد کی شناخت اور گاڑیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، جبکہ جرائم پیشہ اور مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق اسنیپ چیکنگ کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی، مشکوک نقل و حرکت کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ حب سٹی میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی جانب سے چیکنگ اور گشت کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں