حب سے گڈانی پکنک منانے آئے ایک ہی خاندان کے پانچ بچے سمندر میں ڈوب گئے

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/ یاسر ملازئی) حب سے گڈانی پکنک منانے آئے ایک ہی خاندان کے پانچ بچے سمندر میں ڈوب گئے۔

اطلاعات کے مطابق واقعے کے فوراً بعد مقامی اسپیڈ بوٹ عملے اور لائف گارڈز نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے چار بچوں کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا، جن کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔ تاہم ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے، جس کی تلاش کے لیے مقامی اسپیڈ بوٹ، لائف گارڈز اور دیگر ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ سمندر میں نہاتے وقت احتیاط کریں، بچوں کو ہرگز اکیلا نہ چھوڑیں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

اللہ تعالیٰ لاپتہ بچے کو جلد از جلد خیریت سے ملنے کی توفیق عطا فرمائے اور متاثرہ خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں