حب میں مہنگائی عروج پر، آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

حب(ڈیلی آواز ٹائمز /نیاز اللہ سمالانی)بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث غریب عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔شہر میں آٹے کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہےذرائع کے مطابق حب میں 50 کلو آٹے کا تھیلا 7 ہزار روپے تک فروخت ہونے لگا ہے، جبکہ 10 کلو آٹے کی قیمت 1400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث غریب اور متوسط طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام بھی مشکل ہوتا جا رہا ہےشہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں مسلسل اضافے نے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے اور غریب طبقہ آٹا خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتاشہریوں نے ضلعی انتظامیہ حب اور ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل سے اپیل کی ہے کہ حب شہر میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور قیمتوں میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے.

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں