حب (ڈیلی آواز ٹائمز/ نیاز اللہ سمالانی)ایس پی حب مرزا بلال حسن کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ڈی پی او سرکل حب امام یعقوب بلوچ نے ڈی ایس پی ٹریفک گل حسن کے ہمراہ حب کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ اور جنرل ہولڈ اَپ کا سلسلہ جاری رکھا۔اس دوران شہر کے داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں، بازاروں اور حساس مقامات پر مشکوک افراد، گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی سخت چیکنگ کی گئی۔پولیس کی جانب سے حالیہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس حب کی جانب سے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ مشکوک سرگرمی یا شخص کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں اور دورانِ چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں.






