حب(ڈیلی آواز ٹائمز / نیاز اللہ سمالانی) یونائیٹڈ فٹبال کلب اور حفیظ میموریل کے درمیان کھیلے گئے اس دھواں دھار مقابلے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میدان میں شاندار پرفارمنس دی اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے، مگر مقررہ وقت تک دونوں ہی ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کر سکیں اور مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔میچ پر اصل سنسنی اس وقت عروج پر پہنچی جب فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا۔ کافی سخت مقابلے کے بعد حفیظ میموریل نے پینلٹی ککس پر 2-3 سے میدان مار کر حب یونائیٹڈ کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا اور اگلے راؤنڈ میں اپنی جگہ پکی کر لی اس دھواں دھار مقابلے کے مہمانِ خصوصی معروف کاروباری و قبائلی شخصیت سکندر خان مری تھے، جن کے ساتھ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لسبیلہ خدا بخش بلوچ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حب محمد ہاشم زہری، ہیڈ ماسٹر محمد طاہر سیاپاد، سر محمد رمضان رمل بلوچ ٫ سر نزر محمد بلوچ ٫ سابق ناظم ساکران عبدالغفور ٹائیگر، فیض محمد سیاپاد، فضل الرحمان مری، ماسٹر منور جلبانی، میاں خان مری اور منظور جلبانی بھی موجود تھے۔مہمان خاص کے گراؤنڈ پہنچنے پر چیف آرگنائزر واحد قومی نے معزز مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا۔ فیض محمد سیاپاد نے سکندر خان مری اور ہیڈ ماسٹر محمد طاہر سیاپاد نے اسپورٹس آفیسر ہاشم زہری صاحب کو روایتی اجرک پہنائی، جس کے بعد مہمان خصوصی کو کھلاڑیوں سے متعارف کروایا گیا مہمانوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔ مہمان خاص نے ٹورنامنٹ کمیٹی کی محنت کو خوب سراہا اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئیے 10 ہزار روپے نقد تعاون کا اعلان کیامیچ میں ریفری کے فرائض قربان شہزاد نے سرانجام دیے، جن کا ساتھ معاون ریفریز منیر آزاد اور لالا اصغر رند نے دیا۔ فورتھ ریفری زاہد عشاق جبکہ میچ کمیشنر وسیم ارمان تھے۔آزاد بلوچ فٹبال کلب ساکران کا پورا گراؤنڈ حب اور ساکران کے شائقینِ فٹبال سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور ہر زبردست موو پر شائقین کے نعروں اور تالیوں سے پورا میدان گونجتا رہا! شانِ ساکران ٹورنامنٹ دن بہ دن مزید دلچسپ اور سنسنی خیز شکل اختیار کرتا جا رہا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید کانٹے دار اور دھواں دھار مقابلے متوقع ہیں۔ تمام شائقینِ فٹبال سے گزارش ہے کہ ان دلچسپ اور یادگار میچز کا لائیو لطف اٹھانے کے لیے آزاد بلوچ فٹبال گراؤنڈ کا رخ کریں.






