عثمانیہ ٹائیگر نے شہید سیف جان میموریل کو 3-1 سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کرلیا

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) جامعہ عثمانیہ حب کی جانب سے منعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل میچ شہید سیف جان میموریل اور عثمانیہ ٹائیگر کے درمیان کھیلا گیا، جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد عثمانیہ ٹائیگر نے شہید سیف جان میموریل کو 3-1 سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کرلیا۔فائنل میچ کے پہلے ہاف میں عثمانیہ ٹائیگر نے ایک گول کرکے برتری حاصل کی، تاہم دوسرے ہاف میں شہید سیف جان میموریل کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ اس کے بعد عثمانیہ ٹائیگر نے مسلسل دو گول کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی اور یوں 3-1 سے کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم بن گئی۔فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی میر سرور مینگل، میر ثناء اللہ زہری اور مولانا انیس الرحمن تھے، جبکہ مولانا امان اللہ اور مولانا شاہ محمد نے بھی خصوصی شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر دونوں ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا۔ مہمانِ خصوصی میر سرور مینگل، میر ثناء اللہ زہری اور مولانا انیس الرحمن نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے 10 ہزار روپے جبکہ فاتح اور رنر اَپ دونوں ٹیموں کے لیے 5،5 ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی میر سرور مینگل، میر ثناء اللہ زہری اور مولانا انیس الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی فائنل میچ میں جامعہ عثمانیہ کے طلبۂ کرام اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی آخر میں فٹبال ٹورنامنٹ کے ذمہ داران محمد علی اور احمد علی نے تمام مہمانانِ خصوصی کھلاڑیوں طلبہ اور شائقین کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں