خضدار، اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 600 ٹن چینی اور 14000بوری یوریا قبضے میں‌لے لیا

خضدار(ڈسٹرکٹ بیوروچیف/عبدالکریم زہری) محکمہ کسٹمز کی مصدقہ اطلاع پر ایف،سی، قلات سکائوٹس اور کسٹمز انٹیلیجنس نے خضدار میں ایک مشترکہ آپریشن میں یوریا کھاد اور چینی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے حجر اسود ہوٹل کے قریب ایک گودام میں موجود تقریباً 600 ٹن چینی اور یوریا کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔
اس کے علاوہ ارباب کمپلیکس کے قریب نئی تعمیر شدہ مارکیٹ میں 34 دکانوں سے بھی چینی اور یوریا کی تقریباً 14000 بوریاں برآمد کر کے سرکاری تحویل میں لے لیا۔ سول انتظامیہ، پولیس اور کسٹمز حکام موقع پر موجود ہیں اور دکانوں / مارکیٹ کو سیل کر کے تحویل میں لیا جا رہا ہے۔
کچھ دکانداروں کا دعویٰٰ ہے کہ ان کا سٹاک قانونی ہے، انہیں شام 3 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ اپنے کاغذات دکھائیں، اطلاعات کے مطابق اس کھاد اور چینی کو بیرون ملک سمگل کیا جانا تھا لیکن کسٹم حکام نے کروڑوں کے چینی یوریا اسمگلنگ کو ناکام بنادیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں