خضدار(روزنامہ آواز ٹائمز)خضدارسٹی میں بدامنی کی وارداتیں سراٹھالیاہے ایک مرتبہ پھرخضدار میں بدامنی بڑھنے لگی ہے حکام خواب غفلت سے بیدار نہ ہوسکاہے شہریوں کی جان ومال محفوظ نہیں ہے اورپے درپے سٹی کے اندربدامنی کی وارداتیں ہونے کے باوجود انتظامیہ بے بس نظرآرہی ہے۔ شہر کے مختلف ایریازخاص کر کھٹان, کھنڈ, کانک ودیگر ایریازچوروں کی آماجگاہ بن گیا ہے رات کے اوقات لوگوں کی شریف شہریوں کی عزت ونفس مجروع ہورہی ہے اور لوگ نقدی رقم,موبائل,موٹرسائیکل ودیگر قیمتی چیزوں سے یکسرمحروم ہورہی ہیں چور,رہزن ڈاکوں, لیٹرے کھلے عام وارداتیں کرکے غائب ہورہی ہے خضدار پولیس عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے خضدار میں پیدرپے وارداتیں عروج پر ہے پولیس بے خبری کے سرومہدی کا مظاہرہ کرنے لگی ہے ایک مرتبہ پھر خضدار بدامنی کی لپیٹ میں ہے شہری عدم تحفظ کا شکارہورہاہے لوگ چوروں, ڈاکوں کی شامت سے محفوظ نہیِں ہے پولیس عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہے خضدار سٹی کے اندر اسٹریٹ کرائم زور پکڑ رہی ہے خضدار کے عوامی وسیاسی حلقوں نے نگران وزیراعلی بلوچستان میرعلی مردان ڈومکی,نگران وزیر داخلہ بلوچستان, آء جی پولیس بلوچستان, آء جی ایف سی بلوچستان کمشنر قلات ڈویثرن, ڈی آء جی قلات رینج, ڈپٹی کمشنر خضدار, ایس ایس پی خضدار ودیگر حکام بالاسے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار میں بدامنی کیوارداتوں کی فوری روک تھام کرکیعوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنائیں۔






