خیبر(روزنامہ آواز ٹائمز/ذاکرافریدی) ضلع خیبر کے علاقے طورخم بارڈر پر پہاڑی تودہ گرنے کی اطلاعات ہے، تودے تلے متعدد بڑی مال بردار کنٹینرز پر اگ لگ گئی، ریسکیو1122 کو اطلاع ملتے ہی ابتدائی طور پر ریسکیو1122 لنڈی کوتل میں موجود 3 ایمبولینسز اور فائر ویکل روانہ کردی گئی، سانحے کو دیکھتے ہوئے ضلع خیبر اور پشاور کی 8 ایمبولینسز، 3 فائر ویکلز اور 2 ریکوری ویکلز بھی موقع پر روانہ کی گئیں، ریسکیو آپریشن کے دوران 60 سے زائد ریسکیو اہلکار حصہ لے رہے ہیں، ریسکیو 1122 نے اب تک 3 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا، ریسکیو1122 کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد
روزنامہ آواز ٹائمز کراچی
روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ
روزنامہ آواز ٹائمز حب






