اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز) رمضان کا چاند نظر آگیا، کل بروز جمعرات 23 مارچ کو ملک بھر میںپہلا روزہ ہوگا، پشاور میںرمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس چئیرمین مولانا عبدالخبیر کی زیرصدارت ہوا.
قبل ازیںاسلام آباد کے زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کی کوئی شہادت موصول نہیںہوئی، زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میںوزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات سمیت دیگر نمائندے شریک ہوئے.
خیال رہے کہ سعودی عرب میںبھی کل چاند نظر نہیںآیا تھا جس کے بعد مملکت میںپہلا روزہ کل جمعرات کو ہوگا.






