کوئٹہ +چمن+ قلعہ عبداللہ (روزنامہ آواز ٹائمز) رات 10بجکر 1 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، چمن، قلعہ عبداللہ، میزئی اڈہ، گلستان، جنگل پیرعلیزئی میںزلزلے کی شدت سے عوام میںخوف وہراس پھیل گیا ، زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ، زلزلے کے جھٹکے حالیہ کئی عرصے میں بار بار محسوس کیے گئے ہیں. روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد






