سبی(روزنامہ آواز ٹائمز/نعمت اللہ گشگوری)سبی میں منشیات فروشوں کی شامت آگئی ، ڈی آئی جی سبی رینج علی شیر جکھرانی کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے، ایس ایس پی یوسف کریم بھنگر ،اسسٹنٹ کمشنر علی شاہ عباسی نے سٹی پولیس اور صدر پولیس کا لیویز کے تعاون سے سبی کے علاقے بکھڑا میں چھاپہ مارا، بکھڑا میں کاروائی کچی شراب بنانے والی بھٹیاں مسمار کردیا، ایس ایچ او سٹی محمد آصف خجک، ایس ایچ او صدر قاسم گشکوری نے ہمراہ ٹیم کاروائی کاروائی کرتے ہوئے سبی کے علاقے بکھڑا میں تقریبا 2500 لیٹر کچی شراب ضائع کردی اور کچی شراب بنانے والی بٹھیوں کو مسمار کرکے آگ لگا دی.
ایس ایس پی یوسف کریم بھنگر نے کہا ہے کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، علاقے میں منشیات فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، منشیات فروش، منشیات فروشی کا کام ترک کرکے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں.
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد






