سبی میں‌شدید گرمی، ایک شخص جاں‌بحق جبکہ 12 کی حالت غیرہوگئی

سبی+چاغی (روزنامہ آواز ٹائمز) سبی میں‌شدید گرمی، ایک شخص جاں‌بحق جبکہ 12 کی حالت غیرہوگئی تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 کی حالت غیر ہوگئی،ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر رفیق مستوئی کے مطابق شدید گرمی اور لوکی وجہ سے متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی، ہیٹ ویو کے باعث 12 افراد کو سول اسپتال سبی منتقل کیا گیا جن میں سے ایک شخص انتقال کرگیا جبکہ دیگر متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،ضلع چاغی کی تحصیل نوکنڈی آج ملک کا گرم ترین شہر رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ جبکہ سبی میں درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں