سعودی عرب میں عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی، سربراہ فلکیاتی مرکزکا اعلان

سعودی (روزنامہ آواز ٹائمز) سعودی عرب کے سربراہ فلکیاتی مرکز کا کہنا ہےکہ سعودی عرب میں عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی کیونکہ سعودی عرب میں جمعرات کو عید کا چاند نظرآنے کا امکان نہیں.

سربراہ فلکیاتی مرکز کا کہناہےکہ فلکی حساب سے عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی جب کہ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے جمعرات کو عید کا چاند دیکھنے اپیل کی ہے، سعودی عرب میں جاری شاہی فرمان کے مطابق یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں عید کی تعطیلات جمعہ 22 اپریل سے شروع ہونگی۔

اسکولوں اور جامعات میں تعطیلات سے متعلق شاہی فرمان خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا کہ تمام اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں جمعرات 21 اپریل 2022 کو آخری دن ہوگا۔

شاہی فرمان کے مطابق تمام طلبہ کے لیے عید الفطر کی چھٹیوں کے آغاز میں ترمیم کی گئی ہے۔ اب عید کی تعطیلات جمعہ 22 اپریل 2022 سے ہوں گی، واضح رہے کہ اس سے قبل طے کیا گیا تھا کہ اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں عید الفطر کی تعطیلات 26 اپریل سے شروع ہوں گی۔

دوسری جانب خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مصر کی حکومت نے ملک بھر میں شہریوں کو عید کی 9 تعطیلات دینے کا اعلان کیا ہے۔ تعطیلات کا آغاز 30 اپریل سے ہوگا، جب کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے عیدالفطر کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی ہے۔

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں