سکھر(روزنامہ آوا ز ٹائمز)کراچی، حیدر آباد اور سکھر سمیت سندھ میں میئر کے تمام 6 عہدوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں سندھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں مرتضی وہاب، حیدرآباد میں کاشف شورو، سکھر میں ارسلان شیخ اور میرپور خاص میں عبدالرف میئر منتخب ہوئے ہیں۔میئر سکھر ارسلان شیخ دوسری بار کامیاب ہوئے ہیں۔شہید بے نظیر آباد میں پیپلز پارٹی کے رشید بھٹی اور لاڑکانہ میں انور علی لہر میئر منتخب ہوئے ہیں۔اس کے علاقے سندھ کی 36 میں سے31 میونسپل کمیٹیز میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی ہے جب کہ 1 میں جی ڈی ایکا چیئرمین منتخب ہوا ہے۔سندھ کی 22 میں سے 20 ضلع کونسلز میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔سندھ کی 141 ٹان کمیٹیز میں سے121 میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں،5 ٹان کمیٹیز میں جی ڈی اے، ایک ٹان کمیٹی میں آزاد اور ایک میں تحریک انصاف کا چیئرمین منتخب ہوا ہے۔ 44 ٹان میونسپل کارپوریشنز میں سے27 میں پیپلزپارٹی کامیاب سندھ کی 44 ٹان میونسپل کارپوریشنز میں سے 27 میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین کامیاب ہوئے ہیں جب کہ سندھ کی 6 ٹان میونسپل کارپوریشنز میں جماعت اسلامی کے اور 3 ٹان میونسپل کارپوریشنز میں تحریک انصاف کے چیئرمین کامیاب ہوئے ہیں۔






