سندھ کی جیلوں پر دہشتگرد حملے کا خطرہ ، آئی جی نے آگاہ کردیا

کراچی (مجیب اللہ/سردارحمید) سندھ کی جیلوں پر دہشتگرد حملے کا خطرہ، عید پر جیلوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے آئی جی جیل نے سپریڈنٹس کو خط لکھا دیا، خط میں‌لکھا گیا ہے کہ آپ کے علم میں ہے کہ سندھ کے جیلوں بلخصوس کراچی اور حیدرآباد پر سیکیورٹی خدشات ہیں، کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی جانب سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتظامات کرنے کی ضرورت ہے، جیلوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو استعمال کیا جائے، تمام افسران متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں، تمام سپریڈنٹس اسٹاف سرچ کی خود نگرانی کریں اور ڈی آئی جی جیل خانہ کو رپورٹ دیں،عید کے موقعہ پر پیرا میڈیکل عملے سمیت کسی بھی ملازم کو ہیڈکوارٹر چھوڑنے کی چھٹی نہیں دی جائے،عید تعطیلات کے دوران تین دن قیدیوں کو عزیز و اقارب سے ملاقات کی اجازت دی جائے.

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد
روزنامہ آوازٹائمز کراچی
روزنامہ آوازٹائمز کوئٹہ
روزنامہ آواز ٹائمز حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں