شہید میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

راولپنڈی(روزنامہ آواز ٹائمز)دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے میجر ثاقب حسین شہید ساکن ضلع سانگھڑ سندھ اور نائیک باقر علی شہید ساکن ضلع دادو کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے میجر ثاقب حسین شہید ساکن ضلع سانگھڑ سندھ اور نائیک باقر علی شہید ساکن ضلع دادو کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیاگزشتہ روز بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،شہدا کی نماز جنازہ تربت اور بعد ازاں ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی۔شہیدوں کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔شہدا کی نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران/ جوانوں، رشتہ داروں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں