صحبت پور، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن شہید میر محمد، ‌ کا پولیس ٹیم کے ہمراہ اپنے تھانہ کی حدود میں اسنیپ چیکنگ

صحبت پور (ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر/غلام نبی دایو) ایس پی صحبت پور خلیل اللّٰہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن شہید میر محمد، سب انسپکٹر حامد علی بمبل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اپنے تھانہ کی حدود میں اسنیپ چیکنگ کا انعقاد کیا چیکنگ کے دوران مشکوک موٹر سائیکلوں، افراد اور سامان کی مکمل تلاشی لی گئی، جبکہ موٹر سائیکلوں کے کاغذات، رجسٹریشن اور شناختی دستاویزات کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔ عوام کو قانون کی پابندی، ضروری دستاویزات ساتھ رکھنے اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دینے کی ہدایت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں