صحبت پور (ڈیلی آواز ٹائمز /غلام نبی دایو) ایس پی صحبت پور خلیل اللّٰہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او حامد علی بمبل پولیس اسٹیشن شہید ملک محمد علی چتن پٹی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مطلوب روپوش ملزم کو گرفتار کر لیا روپوش ملزم قادر بخش ولد عرض محمد قوم عمرانی وضاحت ملزم تھانہ شہید ملک محمد علی کے لڑائی جھگڑا کے مقدمہ میں مطلوب تھا پولیس ٹیم نے مقدمہ میں مطلوب ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس صحبت پور امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیگی۔






