صحبت پور (نیوزڈیسک/آواز ٹائمز) ڈپٹی کمشنر صحبت پور فیاض علی نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہونا صحت مندانہ معاشرے کی کڑی کا حصہ ہوتا ہے کھیلوں کے فروغ کے لئے حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کھیلوں کے مقابلے کروانا حکومتی سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے تاکہ صحت مندانہ معاشرے کو مزید تقویت دی جاسکے اورنوجوان بہترمعاشرے کی جانب راغب ہوسکیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ضلعی سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ونر اور رنر ٹیموں کے کپتانز میں ٹرافیاں تقسیم بھی کیں ڈپٹی کمشنر فیاض علی نے کہاکہ کرکٹ ٹورنامنٹ سمیت دیگر کھلاڑیوں کو سپورٹس کی سرگرمیاں کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے صحت مند معاشرے کی تشکیل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ضلع بھرمیں تمام کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے شہریوں کو چاہیے کہ وہ ان سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کھیلوں کی سرگرمیاں نہ صرف صحت مند زندگی گزارنے کےلیے ضروری ہیں بلکہ ہم اپنے نوجوانوں میں پرورش پانے والی منفی اثرات سے بھی چھٹکارا دلا سکتے ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کھیلوں کے ہی ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے۔






