کوئٹہ(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن کے میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 15 میں معزز بلوچستان ہائی کورٹ کے آرڈر کے مطابق انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق 9 جون 2023 کو ریٹرننگ افسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کر دیا جائے گا۔ 12.06.2023 سے15.06.2023 تک امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ افسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے،16.06.2023 کو نامزد امیدواروں کے ناموں کی اشاعت کی جائے گی۔ 05.07.2023 کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت کی جائے گی۔ 6.07.2023 تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور 7.7.2023 کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت اور مقابلہ کرنے والے امیدواروں کو نشانات کی الاٹمنٹ کی جائے گی۔صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ 19.06.2023 سے21.06.2023 تک ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ 22.06.2023 سے 24.06.2023 تک تین دن ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ 26.06.2023 سے 04.07.2023 تک ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف ٹریبونل فیصلے کرے گا۔شیڈول کے مطابق 23.07.2023 کو پولنگ ہوگی۔






