34ویں‌نیشنل گیمزفٹبال، ائیرفورس نے آرمی جبکہ پولیس نے بلوچستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کوئٹہ(شعبہ فٹبال/جعفرخان)34ویں‌نیشنل گیمزفٹبال، ائیرفورس نے آرمی جبکہ پولیس نے بلوچستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تفصیلات کے مطابق34ویں‌نیشنل گیمز فٹبال کے سلسلے میں‌2 سیمی فائنل میچ کھیلے گئے .

پہلا سیمی فائنل میچ ائیرفورس اور آرمی کے درمیان کھیلا گیا ، ائیرفورس نے آرمی کو صفر کے مقابلے میں‌ایک گول شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا.

دوسرا سیمی فائنل میچ پولیس اور بلوچستان کے درمیان کھیلا گیا جو مقررہ وقت تک برابررہا جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا، اضافی وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس ایک گول کرنے میں‌کامیاب ہوئی جو آخر تک برقرار رہی اس طرح دوسرا سیمی فائنل پولیس نے صفر کے مقابلے میں‌بلوچستان کو ایک گول سے شکست دیدی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا.

34ویں‌نیشنل گیمز فٹبال فائنل ائیرفورس اور پولیس کے درمیان کھیلا جائیگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں