حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی)کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطا، ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل اور اسسٹنٹ کمشنر حب مھیم خان گچکی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس حب کا دورہ کیااس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حب ڈاکٹر لیاقت علی رند نے کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطا اور دیگر افسران کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے مختلف شعبہ جات اور کمروں کا دورہ کروایا اور محکمہ صحت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر محمد یوسف، تحصیلدار مقبول چنال سمیت دیگر متعلقہ افسران و اہلکار بھی موجود تھےاس موقع پر کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطا نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ محکمہ صحت کے افسران و عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیں اور عوام کو ادویات سمیت تمام ضروری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےانہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری مراکز صحت میں صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے.






