اسلام آباد+کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز)عیدا لا ضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے تحفظ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کے لئےموٹروے پولیس کی کاروائیاں، 49 لاکھ روپے سے زائد کرایہ مسافروں کو واپس دلوایا گیا۔
آئی جی سلطان علی خواجہ کی ہدایات پرموٹرویز اور ہائی ویز پر اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کی گئیں، 3,943 پبلک سروس گاڑیوں کو زائد کرایہ وصول کرنے پر جرمانے اوور لوڈنگ کرنے پر 15,272 پبلک سروس گاڑیوں کو جرمانے جبکہ زائد کرایہ اور اوورلوڈنگ کرنیوالی گاڑیوں کو 16 ملین سے زائد جرما نے عائدکئے گئے۔
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد






