قلات، خالق آبادمنگچر بازار ایک بار پھر بند، عوام شدید مشکلات سے دوچار

قلات (ڈیلی آواز ٹائمز/اعجازالحق مینگل) خالقِ آباد منگچر بازار ایک بار پھر نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا۔ ایک ہفتے کی بندش کے بعد بازار صرف تین سے چار روز کھلا رہا، تاہم آج دوبارہ بند ہونے سے شہری شدید مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ بار بار بازار کی بندش سے روزمرہ زندگی، کاروباری سرگرمیاں اور خرید و فروخت بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بازار کی مسلسل بندش کی وجوہات واضح کی جائیں اور جلد از جلد معمولات بحال کیے جائیں تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں