قلعہ سیف اللہ (روزنامہ آواز ٹائمز/سردارحمید) ڈی پی او منظور احمد بلیدی کی اسپیشل ہدایات پر SDPO/ DSP جلال ترین کے زیر نگرانی متعدد کاروائیوں کرتے ہوئے پہلے کاروائی میں شہر سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور موبائل اسنیچروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل اور موبائل برآمد اسی طرح ایک اور کاروائی میں قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم محمد عظیم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے انوسٹیگیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا اسی موقع پر DSP جلال ترین نے SHO محمد شاہ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام کے دوران چیکنگ اور گشت کا سلسلہ بھی بڑا دیا گیا جس سےشہر میں اسنچینگ اور جرائم کافی حد تک کمی ہوئی ہے ایس ڈی پی او قلعہ سیف اللہ جلال ترین کا مزید کہنا تھا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث سماج دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگااورعوام الناس کی جان و مال اور شکایات کے ازالے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا ر ہے ہیں موٹر سائیکل و موبائل فون برآمد کرنے پر شہریوں نے خوشی کا اظہارکیااور قلعہ سیف اللہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او قلعہ سیف اللہ منظور احمد بلیدی SDPO جلال ترین اور ایس ایچ او محمد شاہ غرشین کا شکریہ ادا کیا۔
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد
روزنامہ آواز ٹائمز کراچی
روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ
روزنامہ آواز ٹائمز حب






