لسبیلہ، تحصیل لاکھڑا میں‌ایک مرتبہ پھر جوئے کے اڈے چلنے لگے

لاکھڑا (روزنامہ آواز ٹائمز) لاکھڑا میں ایک مرتبہ پھر جوئے کے اڈے دوبارہ چلنے لگے خبر چلنے کے بعد ایک دن کا ایکشن ایک دن بند ہونے کے بعد دوبارہ قائم کردیئے گئے، لاکھڑا پولیس نے تحصیل بھر میں کئی سال سے بند جوئے کے تمام اڈوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی، صبح سے رات گئے تک شہری مختلف علاقوں میں قائم ان اڈوں پر ہزاروں روپے کا سٹہ کھیلتے ہیں.

باخبر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جوئے کا دھندا کرنے والے ماہانہ لاکھڑا پولیس کو ہزاروں روپے رشوت باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان مقامات پر پولیس بھی کارروائی کرنے سے قاصر نظر آتی ہے.

تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع نے انکشافات کیے ہیں کے لاکھڑا میں ایک دن بند ہونے کے بعد دوبارہ سے جوئے کے اڈوں پر جوا کھیلا جانے لگا اس وقت لاکھڑا کے مختلف علاقوں میں جوئے کے اڈے قائم جن میں لاکھڑا بازار،اوتھل ٹو لاکھڑا روڈ، لاکھڑا ٹو ‏کانکی روڈ پر بازار سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر دو جوئے کے اڈے قائم ہے، اورکی،لاکھڑا تو پیر بمبور روڈ پر بھی اڈے قائم کیے گئے ہیں اکثر جوے کے اڈے رمضان کے مہینے میں چلائے جاتے ہیں پولیس کے اعلیٰ حکام کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے عوامی حلقوں نے ضلع انتظامیہ کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے کے رمضان المبارک مقدس مہینے میں لاکھڑا میں پولیس کی سرپرستی میں جوا کھیلا جاتا ہیں مگر ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں