لورلائی، ٹرک کی ٹکر سے محکمہ فشریز کا ڈائریکٹر عبدالمالک ناصر جاں‌بحق

لورالائی (ڈسٹرکٹ بیوروچیف/احسان اللہ) ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جاں‌بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق نیو اڈا لورالائی میں ٹرک کے ٹکر سے عبدالمالک ولد عبدالرازق قوم ناصر عمر 50 سال ساکن پہاڑی محلہ لورالائی موقع پر جاں بحق ہوگیا،ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہونے میں‌کامیاب ہوگیا جبکہ ٹرک پولیس نے تحویل میں لے لیا.عبدالمالک ناصر حب چوکی میں محکمہ فشریز میں بطور ڈائریکٹر تعینات تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں